پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف درخواست بھی 4 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 2015 میں اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button