وزیراعظم نے سعودی عرب میں سابق سفیر علی اعجاز کو معطل کردیا

وزیراعظم نے سعودی عرب میں سابق سفیر علی اعجاز کو معطل کردیا

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں مزدوروں کے ساتھ بدسلوکی پر ایکشن لیتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر علی اعجاز کو معطل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹس میں عوامی رابطوں کے ذمہ دارعملے کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم انسپکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم 15 دن میں تحقیقات مکمل کر کے وزیراعظم  کو رپورٹ پیش کرے گا۔ کمیشن سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کو پریشان کیے جانے کی تحقیقات کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں