پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 151 اموات اور 5 ہزار 480 نئے کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 151 اموات اور 5 ہزار 480 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 681 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے اور 7 لاکھ 4 ہزار 494 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 624، خیبر پختونخوا 3 ہزار 201، اسلام آباد 675، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 468 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار 131، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 15 ہزار 596، پنجاب 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ 2 لاکھ 80 ہزار 356، بلوچستان 21 ہزار 945، آزاد کشمیر 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button