پاکستانی خبریں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، پشاور میں 200 سے زائد شہری گرفتار

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کر کے 200 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر 16 اور صدر میں 12 دکانیں سیل کر دیں۔

دوسری جانب پولیس نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے شہریوں سے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے مگر شہری مسلسل ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ شہر کو بند کرنے کی طرف نا جایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 200 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر مردان میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 پلازے جبکہ گلبرگ لاہور میں 5 سیلون سیل کر دیے گئے، کامونکی میں 2 فوڈ پوائنٹس اور تین بڑے ہوٹلوں کو جرمانے کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button