پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 118 اموات اور 5 ہزار 611 نئے کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات اور 5 ہزار 611 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے اور 6 لاکھ 86 ہزار 488 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 897 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 587، خیبر پختونخوا 3 ہزار 66، اسلام آباد 657، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 230 اور آزاد کشمیر میں 458 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 72 ہزار 613، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 12 ہزار 140، پنجاب 2 لاکھ 85 ہزار 542، سندھ 2 لاکھ 76 ہزار 670، بلوچستان 21 ہزار 477، آزاد کشمیر 16 ہزار 327 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button