بڑھتے کورونا کیسز؛ قومی اسمبلی کی سرگرمیاں معطل، دفاتر بند

بڑھتے کورونا کیسز؛ قومی اسمبلی کی سرگرمیاں معطل، دفاتر بند

بڑھتے کورونا کیسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی ‏گئیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر 26 تا 30 اپریل تک 5دن کیلئے بند کرنے ‏کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملازمین کو26 سے30اپریل تک گھرسےکام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ‏قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےشعبہ انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کوایک گھنٹےکےنوٹس پر آفس بلایا جا سکتا ہے ‏اور سیکریٹریٹ ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 3 مئی سےمختلف شعبہ جات کے انچارج محدود اسٹاف کوآفس بلائیں ‏گے، شعبہ جات میں شعبہ انتظامیہ،کمیٹی ونگ،قانون سازی،خصوصی اقدامات شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے اجلاس بھی ری شیڈول کر دیے ‏گئے ہیں۔ ‏

سی ڈی اے کو جراثیم کش دواؤں سےتمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنےاور عملےکو کورونا وائرس کی ‏علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانےکی ہدایات کی گئی ہے۔لاہور:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ‏میں داخلےکیلئےماسک لازمی قرار دیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں