لاہور میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل

لاہور میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

 پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، موبائل فون اور سروس محکمہ داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن، مون مارکیٹ، یتیم خانہ اور سمن آباد کے علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکیم موڑ، بند روڈ، بکر منڈی اور نواح کے علاقے بھی شامل ہیں جہاں محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں