اسام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر ضلعی ہیلتھ افسر کا انتظامیہ کو خط

اسام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر ضلعی ہیلتھ افسر کا انتظامیہ کو خط

ضلعی ہیلتھ افسر نے سب سیکٹرز میں بڑھتے کورونا کیسز پر انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی طرف سے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سب سیکٹرز جی 6 ون، ٹو، جی 7 ٹو، جی 8 ون ،جی 9 ٹو، جی 10 فور اور جی 11 تھری میں ٹیموں کی جانب سے نگرانی کی گئی ہے، ان سیکٹرز میں کورونا مریضوں کے اہل خانہ میں بھی کیسز سامنے آئے۔

خط کے متن کے مطابق کورونا سے متاثرہ ان سیکٹرز کی سخت نگرانی کی جائے اور ان سیکٹرز میں آمدورفت محدود اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں