حلقہ این اے 75 ڈسکہ, 250 سے زائد پریذائیڈنگ افسران ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے

حلقہ این اے 75 ڈسکہ, 250 سے زائد پریذائیڈنگ افسران ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

250 سے زائد پریذائیڈنگ افسران ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ چکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن تمام پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سارے عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

دوسری جانب 360 میں سے 118 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار 38200 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 29288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں