وفاقی حکومت نے سابق نیب حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے سابق نیب حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے سابق نیب حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی, وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دو سابق چیئرمین اور افسران کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق 2011 سے 2017 تک کے دو ادوار کے افسران کے خلاف تحقیقات ہوں گی، ایف آئی اے کو تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران نے سوئس کیسز بند کرانے میں کردار ادا کیا، براڈ شیٹ انکوئری کمیشن نے اس عرصے نیب دور کو تاریک ترین قرار دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ نیب افسران کے کردار کی وجہ سے اصل ریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کرائے گئے جبکہ سوئس کیسز سے متعلق نیب کے پاس اصل ریکارڈ موجود تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں