استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحاتی سفارشات، اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نوکر دی گئی

استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحاتی سفارشات، اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نوکر دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے، ای اے سی استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحاتی سفارشات مرتب کرے گی۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی صدارت عمران خان جبکہ وائس چیئرمین وزیرخزانہ حماد اظہر ہوں گے۔

وزیراعظم کی غیرموجودگی میں وزیرخزانہ اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیں، اقتصادی مشاورتی کونسل استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحاتی سفارشات مرتب کرے گی۔

ای اے سی میں نجی شعبے کے ساتھ سرکاری ممبران بھی شامل ہوں گے، اکنامک ایڈوائزری کونسل (ای اے سی) مشاورتی اصلاحات اور پالیسی سازی کیلئے تشکیل دی گئی ہے جو مشاورتی عمل میں پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں