ثابت ہوگیا کہ ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،  مریم نواز

ثابت ہوگیا کہ ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن فیصلہ پر تمام شیروں کو مبارکباد دیتی ہوں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ووٹ پر پہرہ بھی دیا، پھر ثابت ہوگیا کہ ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

مریم نواز نے یہ بھی تحریر کیا کہ ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، الیکشن کمیشن عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات 10اپریل کوکرانے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں