کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، سول سیکرٹریٹ بند

کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، سول سیکرٹریٹ بند

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبائی حکومت نے تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج جمعہ کے روز بند رہےگا۔
اعلامیے میں سول سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ضروری عملہ اور سکیورٹی اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری ونجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی بھی عائد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں