لاہور کے اسپتال سے بھی ویکسین کی 600 خوراکیں مبینہ طورپر غائب ہوگئیں

لاہور کے اسپتال سے بھی ویکسین کی 600 خوراکیں مبینہ طورپر غائب ہوگئیں

لاہور کے جناح اسپتال سے بھی ویکسین کی 600 خوراکیں مبینہ طورپر غائب ہوگئیں۔اسپتال ذرائع کےمطابق غائب ہونے والی ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں جناح اسپتال انتظامیہ نے بااثر افراد اور رشتے داروں کو لگائیں جب کہ ان خوراکوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔

ویکسین کے مبینہ غائب ہونے پر محکمہ صحت نے ریکارڈ طلب کر لیا جب کہ وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیاجائے گا جب کہ بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب ایم ایس جناح اسپتا ل کا کہناہےکہ ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے، ڈاکٹرز نے ویکیسن لگانے کے بعد اندراج نہیں کروایا اس لیے خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہو گا۔

جناح اسپتال کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین گوہراعجاز کا کہنا ہے کہ کوروناخوراکوں کا تمام ریکارڈموجود ہے، پیرامیڈیکل اسٹاف کو ویکسین میرٹ پر لگائی گئی اور آڈٹ روزانہ کی بنیاد پرکروایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں