وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ، دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی

وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ، دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی حکومت نے اپنے تمام دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی) کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے50 فیصد ملازمین دفتری امور گھروں سے انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں