راولپنڈی کے اردو بازارمیں خوفناک آگ  بھڑک اٹھی، تاحال بے قابو

راولپنڈی کے اردو بازارمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، تاحال بے قابو

راولپنڈی کے اردو بازار کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آگ اسٹیشنری کی دکان میں لگی جس نے ساتھ والی مزید دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان ریسکیو کےمطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق آگ نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بازار کی گلیاں انتہائی تنگ ہیں جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

اردو بازار میں زیادہ تر کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں ہیں۔ جہاں آگ لگی وہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد بھی بازار کے باہر جمع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں