بورے والا: تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان بحق

بورے والا: تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان بحق

پنجاب کی تحصیل بورے والا میں کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کاٹ کر مسافروں کی پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا۔

مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں