کورونا کی تیسری لہر تباہ کاریاں، سندھ حکومت کا صوبے میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کورونا کی تیسری لہر تباہ کاریاں، سندھ حکومت کا صوبے میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کورونا کی تیسری لہر تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے صوبے میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چھ اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی عائد کردی۔

کورونا وائرس کی خطرناک ترین تیسری لہر نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں، سندھ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنےکےلیے صوبے بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 6 اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی اور کاروباری مراکز بھی 8 بجے بند ہوں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز آٹھ فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق سے 2 ہفتے کےلیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئی پابندیاں 11 اپریل تک نافذ العمل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں