نیب نے نوازشریف سے متعلق  درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی

نیب نے نوازشریف سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی

قومی احتساب بیورو (نیب )نے نوازشریف کی اپیلیں جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ۔نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ اپیلیں جلد مقرر کی جائیں۔

نیب نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ نوازشریف کو ہائی کورٹ عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے چکی، ہائی کورٹ نے کچھ قانونی نوعیت کے سوالات بھی اٹھائے تھے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے اپنا جواب تیار کر لیاہے اور وہ عدالتی معاونت کے لیے تیار ہیں جب کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ،کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے ۔

نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلیں بھی میگا کرپشن سے متعلق ہیں، انصاف کے تقاضے پورےکرنے کےلیے اپیلوں پر جلد سماعت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں