کورونا وائرس:پاکستان میں 78اموات اور مزید نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس:پاکستان میں 78اموات اور مزید نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید78اموات اور 4 ہزار757نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10.8فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار434 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ67 ہزار957 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد50ہزار397 ہے اور 6لاکھ3ہزار126 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار365افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار497، خیبر پختونخوا 2 ہزار342، اسلام آباد568، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 352 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار833، خیبر پختونخوا87ہزار55، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار433، پنجاب 2 لاکھ 20 ہزار392، بلوچستان 19 ہزار557، آزاد کشمیر 12 ہزار663 اور گلگت بلتستان میں5ہزار24 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں