وزیراعظم کی حماد اظہر کو غریب آدمی کیلئے ریلیف کے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی حماد اظہر کو غریب آدمی کیلئے ریلیف کے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی معیشت اور مختلف عوامی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس کے علاوہ ملاقات میں ملکی معیشت اور مختلف عوامی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے حماد اظہر کو غریب آدمی کے لیے ریلیف کے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید جانیے: حفیظ شیخ فارغ، حماد اظہر وزیر خزانہ مقرر، نوٹیفیکشن جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں