حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے: بلاول بھٹوزرداری

حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے: بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی کامیابی قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے،حفیظ شیخ کو عہدے پر رہنےکے لیے سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست نے ان کا عہدے پر رہنا ناممکن بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حفیظ شیخ کو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اعتراف کرلیا کہ ناکام پالیسیوں سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں