پی ڈی ایم کے استعفے سے عمران خان کو کھیلنے کیلئے میدان مل جائے گا: خورشید شاہ

پی ڈی ایم کے استعفے سے عمران خان کو کھیلنے کیلئے میدان مل جائے گا: خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ استعفوں سے عمران خان جائے گا نہیں بلکہ انہیں کھلا میدان مل جائے گا۔

احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل دیگر جماعتوں کی یہ سوچ ہے کہ استعفے دینے سے عمران خان چلا جائے گا لیکن استعفے سے عمران خان کو کھیلنے کیلئے میدان مل جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہر پارٹی کا اپنا مؤقف ہوتا ہے اور بڑا مشکل ہوتا ہے کسی ایک نقطے پر ایک ساتھ چلنا، امید کرتا ہوں کہ پی ڈی ایم قائم رہے گی، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کیلئے زہریلا ہے، یہ پاکستان کو ہمیشہ کیلئے آئی ایم ایف کا غلام بنانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کی سمجھ میں دو سال بعد آئے گا، پھر یا تو وہ معافی مانگیں گے یا پھر یوٹرن لے لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں