کورونا لاک ڈاؤن، اسلام آباد میں ہرطرح کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد

کورونا لاک ڈاؤن، اسلام آباد میں ہرطرح کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد

انتظامیہ نے لاک ڈاوٗن والے علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑے تو انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دوبارہ سے لاک ڈاوٗن نافذ کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاوٗن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، آفس بند رہیں گے اور ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق روزمرہ اشیا کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے تاہم روزمرہ اشیا کی دکائیں صبح سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز کو 24 گ ھنٹے کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاوٗن والے علاقوں میں آج دوپہر 12 بجے سے لاک ڈاوٗن نافذ کردیا جائے گا، جو 9 اپریل تک نافذ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں