کورونا کیسز سے اسپتال بھر رہے ہیں، تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے: اسد عمر

کورونا کیسز سے اسپتال بھر رہے ہیں، تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے: اسد عمر

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے کی شرح بڑھنے کے باعث اسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں، تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: این سی او سی اجلاس: ملک بھر میں ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد

خیال رہے کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آج بھی 10 اعشاریہ 4 فیصد رہی اور مزید 57 افراد انتقال کر گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 4767 نئے مریض سامنے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں