مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکراگئی, افسوس ناک خبر جانیے

مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکراگئی, افسوس ناک خبر جانیے

ویک اینڈ پر عزیز واقارب سے ملنے جانے والے افراد دلخراش حادثے کے نتیجے میں خالق حقیقی سے جاملے۔

مرید کے میں سادھوکی نامی علاقے کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکراگئی، افسوسناک واقعے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بارہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کیں گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا، حادثے کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا، بدقسمت بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی۔

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم ہوا تھا، حادثے میں سات افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کوچ کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔

چوبیس مارچ کو ہی باغ آزادکشمیر میں مظفرآباد شاہراہ پر پہاڑی تودے نے سیر وتفریح کے لئے افراد پر قیامت ڈھائی، حادثہ غازی آباد کے قریب مکھیالہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کار سوار افراد پر پہاڑی تودہ آن گرا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، پہاڑی تودہ گرنے کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تودے کی زد میں آنے والی کار کو کاٹ کر جاں بحق افراد کو نکالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں