کورونا کی تیسری لہر، پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی تیسری لہر، پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، چوبیس گھنٹے میں مزید 57 مریض انتقال کرگئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں کورونا کے مزید 57 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کورونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 215 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4767 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.44 فیصد رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی۔

گذشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں