لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی عہدیداران کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی عہدیداران کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور جیالوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی سندھ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں لاڑکانہ کی4 یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی عہدیداران نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ’سندھ بھر میں عمران خان کا پیغام پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کی توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے، ہم عوام کی طاقت سے سندھ میں تبدیلی لے کر آئیں گے‘۔

سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی کو صوبے میں ٹائف ٹائم دینا اور بلدیاتی اتنخابات میں تحریک انصاف کو کامیابی دلوائیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’طاہر شاہ کو تحریک انصاف کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا ہے، اسلم ابڑو نےسینیٹ الیکشن میں پارٹی سےغداری کی اور دھوکا دیا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں