تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے بھاگ گئے: مریم نواز

تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے بھاگ گئے: مریم نواز

مریم نواز کا سپریم کورٹ کیجانب سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کے حکم پر ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے اور عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے۔

مریم نواز نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیوں ڈرتے ہو عوام سے، ووٹ سے اور یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے!۔

مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی اس لیے عدالت جاتے ہو کہ عوام کو ووٹ سے روکو اور کبھی اس لیے کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو، تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے بھاگ گئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیض و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں