سندھ میں اسکول کھلے رہیں گے، سعید غنی

سندھ میں اسکول کھلے رہیں گے، سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ سندھ میں فی الحال اسکول کھلے رہیں گے اور جہاں ضرورت پڑی صرف وہاں اسکولوں کو بند کیا جائے گا۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نیشنل کمانڈ کے اجلاس میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ…

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 2.6 تھی جب کہ پنجاب اور کے پی میں بھی جہاں اسکول بند کیے جارہے ہیں وہ مخصوص اضلاع ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں فی الحال اسکول چلتے رہیں گے اور جن اسکولوں میں کیسز نکل رہے ہیں ہم انہیں بند کررہے ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں 154 اسکولوں کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ کے کسی شہر میں کورونا کے کیسز بڑھتے ہیں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑا تو وہاں اسکول بند کرنا پڑیں گے، اس لیے صرف جہاں ضروت ہوئی وہاں اسکول بند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں