کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 30 اموات، 3 ہزار 301 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 30 اموات، 3 ہزار 301 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 30 اموات اور 3 ہزار 301 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 741 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 849 ہے۔ 5 لاکھ 85 ہزار 271 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 338 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 52 ہزار 676، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب 2 لاکھ 969، بلوچستان 19 ہزار 347، آزاد کشمیر 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں