مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا

مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دے دیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں