چمن میں لیویز ہیڈکوارٹر کے سامنے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

چمن میں لیویز ہیڈکوارٹر کے سامنے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں تاج روڈ پر لیویز ہیڈکوارٹر کے سامنے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں