پرواز میں بچے کو چپ کرانیوالے پی آئی اے افسر کی تصویر وائرل، عالمی طور پر پذیرائی

پرواز میں بچے کو چپ کرانیوالے پی آئی اے افسر کی تصویر وائرل، عالمی طور پر پذیرائی

رواں ماہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) کی دوران پرواز روتے ہوئے بچے کو سینے سے لگا کر چپ کرانے کی وائرل تصاویر نے جہاں ہر پاکستانی کا دل جیتا وہیں اب انہیں عالمی ادارے اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پی آئی اے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ توحید داؤد پوتہ کو یو این وویمن کی جانب سے ایک اعزاز سے نواز اگیا ہے ۔

توحید داؤد پوتہ کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

ویڈیو میں توحید داؤد پوتہ کو یواین وویمن پاکستان کی خاتون ممبر کی جانب سے ایوارڈ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق توحید داؤد پوتہ کو خواتین کا احساس ،صنف سے ہمدردری، عزت اور ان کے خیال کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

خیال رہے کہ توحید داؤد پوتہ کی روتے بچے کو سینے سے لگاکر چپ کراتی تصاویر پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ہمراہ شیئر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں