مریم نواز کی پیشی : نیب ریڈ زون قرار

مریم نواز کی پیشی : نیب ریڈ زون قرار

پنجاب حکومت نے نیب کی سکیورٹی فراہم کرنے اور ریڈ زون قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائےامن وامان نے مریم نواز کی پیشی کے دوران نیب آفس کو ریڈزون قراردینےکی منظوری دیدی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 25 اور 26 مارچ کو رینجرزاورپولیس نیب آفس اورگردونواح میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے رینجرزکی خدمات لینے کے لیے وزارت داخلہ کوخط بھی لکھا ہے۔

صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائےگی، امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہےکہ نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کررکھا ہے اور اس سلسلے میں نیب نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو رینجرز،پولیس کی تعیناتی اور نیب کو ریڈزون قراردینےکی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں