بی آرٹی کا ایک اور کارنامہ، بارش برداشت نہ کرسکی

بی آرٹی کا ایک اور کارنامہ، بارش برداشت نہ کرسکی

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) بس بارش برداشت نہ کرسکی اور اسٹیشن کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا۔بی آر ٹی کے گلبہار اسٹیشن میں انڈر پاس کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا جس کے باعث بارش کا پانی اسٹیشن کے اندر داخل ہونے لگا۔

قبل ازیں بس کو ایک بار پھر پھر بریک لگ گئی تھی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی تھی۔بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بی آر ٹی بس اچانک رک گئی ہو۔ چند روز قبل بی آر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازارکے قریب خراب ہو گئی تھی۔

بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔

بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی تھی اور جسے ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا تھا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں