کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاری بھی ہو سکتی ہے: وزیرداخلہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاری بھی ہو سکتی ہے: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہربہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ہم سب پر فرض ہے کہ مل کر کورونا کے خلاف لڑیں، تاجر ہفتے ہیں دو روز اپنے کاروبار بند رکھیں، عوام ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کو سینیٹائیز کریں اور اجتماعات سے گریز کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں