چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 44 مریض جان کی بازی ہار گئے

چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 44 مریض جان کی بازی ہار گئے

کرونا کیسز میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 44 کورونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 3 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ملک میں کورونا کے 40 کرونا مریض ایک روز میں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار 667 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 802 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں 41 ہزار 960 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3667 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.73 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک میں تاحال 9,773,993 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 107 ہوگئی، اب تک 5 لاکھ 81 ہزار 852 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں