پی آئی اے کا  ساؤتھ  افریقہ کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا ساؤتھ افریقہ کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز26مارچ کو لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساؤتھ افریقہ کے لئے اڑان…

پی سی بی نے پی آئی اے سے چارٹرڈ طیارے کیلئے درخواست کی تھی، پی آئی اے 27مارچ کو جوہانسبرگ سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ہم وطنوں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔

اس کے علاوہ ،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے جوہانسبرگ میں موجود ہم وطنوں کی واپسی کے حوالے سے رابطے اور اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے ساؤتھ افریقہ کے لئے بوئنگ777طیارہ استعمال کرے گی، جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کیٹیگری سی ممالک میں شامل ہے۔ جوہانسبرگ سے آنے والی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کے وضح کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں