سوشل میڈیا پر فواد چوہدری اور شبر زیدی الجھ پڑے

سوشل میڈیا پر فواد چوہدری اور شبر زیدی الجھ پڑے

سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے، 1973 کا آئین موثر نہیں، پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ…

— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) March 20, 2021

شبرزیدی نے لکھا کہ میرے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی، اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا، میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔

اپنے ٹوئٹ میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ پاکستان ایک ریاست ہے اور اسکے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے، یہ برائی نہیں اچھائی ہے، ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں ہے، سب سے پہلے معاشی حالات کو سدھارنا ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ میری ساری زندگی ڈاکیومینٹیشن اور ڈسٹری بیوٹنل ایکویٹی کو بچانے میں گزری، اب ایف بی آر سے باہر مشن مکمل کرنا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں