مارشل لاء دور میں قیمتوں اور مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کیے گئے تھے: چوہدری شجاعت

مارشل لاء دور میں قیمتوں اور مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کیے گئے تھے: چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اختلافات بھلا کر عوام کے بنیادی مسائل پرتوجہ دی جائے، باقی مسائل میں ووٹوں کونوٹوں سےبچانا بھی شامل ہے۔

لاہورسے جاری اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اسپیکرقومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کوعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکی ہدایت کریں اور کمیٹی ووٹوں کونوٹوں سےبچانے اورمنصفانہ الیکشن کیلئے بھی تجاویز دے۔

ان کا کہنا تھاکہ مارشل لاء سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر اس دور میں قیمتوں اور مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کیے گئے تھے جو عوام کوآج بھی یاد ہیں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھاکہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ وقت کاتعین کریں ورنہ اسپیکر کمیٹی بھی کارپوریشن کمیٹی بن کررہ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں