اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 747 کیسز سامنے آئے

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 747 کیسز سامنے آئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق اسلام آباد میں آج سب سے زیادہ 747 کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

اس سے پہلے عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد میں ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ،اتوار کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

شہر اقتدار میں اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہو گی،جب کہ رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈورڈائننگ پر پابندی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں