کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.16 ہوگئی

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.16 ہوگئی

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.16 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں اب تک سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 61382 افراد متاثراور 1173 انتقال کرچکے ہیں جب کہ ضلع جنوبی میں 45763 افراد وائرس سے متاثر اور 597 کا انتقال ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع وسطی میں 25741 افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 827 افراد انتقال کرچکے، ضلع ملیر میں 15065 افراد کورونا میں مبتلا اور 213 وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع کورنگی میں 14889 کیسز، 484 اموات اور ضلع غربی میں 14486 کیسز اور 389 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں