سندھ ہائی کورٹ نے کتے کے کاٹنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے کتے کے کاٹنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر سندھ اسمبلی کے دو ارکان کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے متعلق تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ منتخب نمائندے کتوں کے کاٹنے کے کیسز پر قابو پانے میں ناکام رہے۔

تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ کتوں کے کاٹنے کی خبریں آئے روز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ منتخب نمائندے اپنی ذمہ داری پر پورا نہیں اتر رہے۔ معطلی کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھیجی جائے گی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ایم پی اے رتوڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کی جائے اور الیکشن کمیشن دونوں ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔

خیال رہے کہ اس سال فروری میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کہا تھا کہ کسی شخص کو کتے کے کاٹنے پر متعلقہ افسران کے ساتھ علاقے کے ایم پی اے بھی ذمہ دار ہوگا، واقعہ کی صورت میں حلقہ کے ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں