ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا…

آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں خطے کی خوشحالی کےلیے آگے بڑھناہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون فراہم کررہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ خطے میں امن ہوگا تومعیشت مضبوط ہوگی اور تمام ممالک امن سے رہ سکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی اخراجات بڑھانے کے لیے انسا نی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو۔ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔ خطے میں قیام ا من سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کثیرالجہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں