کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید61اموات اور 2 ہزار351نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید61اموات اور 2 ہزار351نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید61اموات اور 2 ہزار351نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 12 ہزار315ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار792 ہے۔ 5 لاکھ 75 ہزار867 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار833افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار468، خیبر پختونخوا 2 ہزار179، اسلام آباد میں 529، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار938، خیبرپختونخوا 76 ہزار819، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار823، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار362، بلوچستان 19 ہزار247، آزاد کشمیر 11 ہزار161 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں