نوازشریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز نے آصف زرداری کو کیا جواب دیا؟

نوازشریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز نے آصف زرداری کو کیا جواب دیا؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب دے دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کہا کہ پلیز آپ وطن واپس آئیں تاکہ ہم سب مل کر لڑ سکیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، خاص طور پر نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں اور جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں کیوں کہ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا: آصف زرداری

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں موجود ہوں، مسلم لیگ (ن) نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا، پوری مسلم لیگ (ن) نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں