پاکستانی خبریں

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58اموات اور 2 ہزار511نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد6لاکھ9 ہزار964ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 73 ہزار14افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار812افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار461، خیبر پختونخوا 2 ہزار169، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار495، خیبر پختونخوا 76 ہزار379، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار582،  پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار255، بلوچستان 19 ہزار223، آزاد کشمیر 11 ہزار89 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button