صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے کورونا ویکیسن لگوالی

صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے کورونا ویکیسن لگوالی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور ان کی بیگم ثمینہ عارف علوی نے کورونا کے خلاف ویکسین لگوالی۔

صدرمملکت اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے، جہاں دونوں کو کورونا کی ویکسین لگوائی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔

دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

میں نے ون ون سکس سکس پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں