پاکستانی خبریں

وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کیخلاف بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھائی: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی پھر بھرپور حمایت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ‏وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کیخلاف بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھائی۔

‏‏پاکستان کی اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد نیامے میں او آئی سی اجلاس میں منظور ہوئی، ‏او آئی سی کی جدوجہد اربوں مسلمانوں کے جذبات کی عکاس ہے، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف منانے کے لئے او آئی سی کیساتھ کھڑا ہے، تاو آئی سی گروپ کا اسلاموفوبیا کے خلاف بدھ کو نیویارک میں تقریب ہوگا۔

اسلاموفوبیا کے باعث دنیا بھر میں مسلم اقلیتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں، ‏پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر ثقافتوں اور تہذیبوں میں بہتر تعلق کیلئے کوشاں رہا، ‏ہم عالمی برادری کو ہم آہنگی اور تعاون کا پیغام دینا چاہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‏ہم پرامن بقائے باہمی، بین المذاہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button